وٹریو فلم فیسٹیول کے دو اہم ایوارڈ ایرانی فلموں کے نام
Nov ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
ایرانی فلم "دشت خاموش" نے فرانس کے وٹریو فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق احمد بہرامی کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والی دشت خاموش (The Wasteland) نامی فلم ، جیوری اور ماہرین کی نظر میں تعلیمی اور ثقافتی لحاظ سے بہترین فلم قرار پائی اور اس نے فرینچ وٹریو فلمی فیسٹیول کا تعلیمی و ثقافتی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔اس فلم فیسٹیول کے عوامی شعبے کا انعام ٹی ٹی نامی دوسری ایرانی فلم کو ملا جس کی ہدایت کار آیدا پناہندہ ہیں۔ ایرانی فلموں کا دوسرا فیسٹیول نو نومبر سے چودہ نومبر تک فرانس کے شہر وٹریو میں منعقد ہوا تھا۔ اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد ایرانی سینما اور ثقافت کا جائزہ لینا اور اسے اجاگر کرنا تھا۔