Nov ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا کے بین الاقوامی فیلم فیسٹول میں ایران کی شارٹ فلم زنگ تفریح کو ایوارڈ

ایرانی شارٹ فلم زنگ تفریح نے انڈونیشیا میں بین الاقوامی شارٹ فلم اور فوٹوگرافی فیسٹیول آئی پی ایس ایم ایف میں بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔

انڈونیشیا کا پانچواں بین الاقوامی فوٹوگرافی اور شارٹ مووی فیسٹیول، آئی پی ایس ایم ایف، ستائیس نومبر کو ختم ہوا اور اس میں نوید نیک خواہ آزاد کی ایرانی شارٹ فلم  زنگ تفریح نے بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔

 اس فیسٹیول کا اہتمام بانڈنگ ٹیلی کام یونیورسٹی میں فیکلٹی آف کمیونیکیشن اینڈ بزنس سائنسز نے کیا تھا اور اسے پچیس سے ستائیس نومبر دو ہزار اکیس کو آنلائن منعقد کیا گیا تھا۔

شارٹ فلم زنگ تفریح نے اپنے بین الاقوامی نام دی ریسیس کے نام سے باسٹھ بین الاقوامی نمائشوں میں بھی حصہ لیا اور آٹھ انٹرنیشنل ایوارڈ جیتے ۔

زنگ تفریح نامی اس فلم نے حال ہی میں ایران کی نمائندگی کرتے ہوئے اٹلی میں پچھترویں  سالیرنو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، المیریا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اوراسپین کے پچاسویں ویں کارٹیجینا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی حصہ لیا۔

ٹیگس