ماحولیاتی تبدیلی ، عالمی برادری کے لئے مشترکہ چیلنج : آئی پی یو میں ایرانی وفد
بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسپین جانے والے ایرانی پارلیمانی وفد کے ایک رکن نے کہا کہ "موسمیاتی تبدیلی بین الاقوامی برادری کے لیے در پیش ایک اہم چیلنج ہے
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپین جانے والے ایرانی پارلیمانی وفد کے رکن رحیم زارع نے بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، عالمی برادری کے لئے سب سے اہم مشترکہ چیلنجوں میں سے ایک ہے جو پائیدار ترقی کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتی ہے۔
رحیم رارع نے مزید کہا: "آج تمام ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دنیا بھر میں خشک سالی اور گرمی کی لہر، صحراؤں کے پھیلاؤ اور گردو غبار کے طوفانوں اور سیلاب اور زمین کھسکنے جیسے دیگر قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات سے متاثر ہیں اورعلاقائی و عالمی سطح پر باہمی تعاون کو فروغ دے کراس بحران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
زارع نے کہا کہ اس سلسلے میں عالمی برادری نے ماحولیات کی تبدیلی کے سلسلے میں مختلف قوانین بالخصوص اقوام متحدہ کے کنونشن اور پیرس معاہدے کے تناظرمیں اقدامات انجام دے کران چیلنجوں سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔
ایران کے پارلیمانی وفد کے رکن نے کہا کہ بامقصد اطلاع رسانی کی ضرورت ، انسانی معاشرے کی اس اہم سوچ کی جانب رہنمائی کرسکتی ہے کہ پانی ، سرمایہ زندگی کی حیثیت سے سماجی ترقی ، اورفلاح و بہبود میں اہم کردارادا کرسکتا ہے اور بحرانی حالات میں اجتماعی باہمی تعاون و امن کا ایک عامل ہے