ایرانی فلم سماجی فاصلہ کے لیے ہالینڈ فلم فیسٹول کا ایوارڈ
مختصر دورانئے کی ایرانی فلم سماجی فاصلہ کو ہالینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل ہائیکو فلم فیسٹول کی بہترین فلم قرا دیا گیا۔
ہدایت کار معین فر کے بنائی ہوئے مختصر دورانئے کی یہ فلم اس سے پہلے ہالینڈ میں ہونے والے ہایکو فلم فیسٹول میں تماشائیوں کی طرف سے بہترین فلم کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔ ہائیکو فلم فیسٹول کی اختتامی تقریب ہالینڈ کے شہر ہیگ میں منعقد ہوئی۔
اس فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر معروف ایرانی خطاط محمد عسکری کے فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی تھی۔
دوسری جانب مختصر دورانیے کی ایک اور ایرانی فلم رہائی ہندوستانی فلمی میلے کی زینت بنے گی۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، مختصر دورانیے کی اسٹوری فلم رہائی کو ہندوستان میں ہونے والے فلمی میلے، سائی نیسٹ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے لیے منتخب کرلیا گیا۔
مختصردورانیے کی فلموں کا یہ فیسٹول آج سے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں شروع ہورہا ہے اور ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔