Dec ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان جاری موضوعات کا معمول کے مطابق جائزہ لیا جا رہا ہے: کمالوندی

ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران نے کرج تنصیبات میں نصب کیمروں کو پہنچنے والے نقصانات کے تکنیکی و سیکورٹی جائزے کا عمل شروع کردیا ہے۔

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان موضوعات کا معمول کے مطابق جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بہروز کمالوندی نے کہا کہ تہران نے تسا کرج کمپلکس میں نصب کیمروں کی تبدیلی کو اس میں کی جانے والی تخریب کاری کے عدالتی و سیکورٹی جائزے ، آئی اے ای اے کی جانب سے اس تخریبی کارروائی کی مذمت اور نصب سے پہلے ایران کے ذریعے نئے کیمروں کے تکنیکی اورسیکورٹی جائزے پر مشتمل تین شرطوں سے مشروط کردیا ہے۔

بہروز کمالوندی نے کہا کہ ایران کی جانب سے ان کیمروں کو بدلنے کی رضاکارانہ اجازت کسی نئے سمجھوتے کی بنا پر نہیں دی گئی ہے اور پروگرام کے مطابق تہران اتوار سے ان کیمروں کے تکنیکی اور سیکورٹی جائزے کا عمل شروع کردے گا۔

ایران کی ایٹمی انرجی ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے ، ایک ٹیکنیکل ادارہ ہے اور تہران، اس ادارے کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تناظرمیں مسلسل تعاون کررہا ہے اور اس تعاون  کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے۔  

بہروز کمالوندی نے کہا کہ صیہونی ذرائع ابلاغ کے ہاتھوں نفسیاتی جنگ کے مقصد سے میڈیا میں ایران اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے درمیان اشتراک عمل کو سیاسی رنگ دینے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اورافسوس کہ آئی اے ای اے میں بھی اس سلسلے میں رجحان موجود ہے۔

 

ٹیگس