ایران کی کراٹے ٹیم کی کامیابی
Dec ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
ایران کی قومی کراٹے ٹیم اٹھارہ تمغوں کے ساتھ ایشیائی مقابلوں میں پہلے نمبر ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت الماتی میں ہونے والے ایشیائی مقابلوں کے دوسرے روز ایران کی قومی کراٹے ٹیم سونے کے نو، چاندی کے چار اور کانسی کے پانچ تمغے حاصل کرچکی ہے اور پہلے نمبر پر کھڑی ہے۔
قازقستان کی قومی کراٹے ٹیم ایک سیڑھی ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ کویت کی ٹیم ایک سیڑھی نیچے چلی گئی ہے اور تیسرے نمبر پر کھڑی ہے۔ایشین کراٹے چیمپیئن شپ دوہزار اکیس کے مقابلے قازقستان کے دارالحکومت الماتی میں جاری ہیں جن میں دنیا کے انتیس ملکوں کے سیکڑوں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔