پابندیوں سے ایران کی بحری موجودگی کے عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ایڈمرل ایرانی
ایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ اندرون ملک توانائیوں اور وسائل پر بھروسے کی بدولت ایران کے خلاف پابندیوں سے ایران کی بحری موجودگی کے عمل پر ہرگز کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے جنوبی ایران میں واقع بوشہر میں ایران پریس کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ، ملک کی عزت و سربلندی کا اہم ذریعہ ہے۔
ایڈمرل شہرام ایرانی نے مختلف شعبوں میں ایران کی بحریہ کی سرگرمیوں اور جدت عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرین نیشنل ڈیزل موٹر بنائے جانے کا مطلب صاف ظاہر ہے اور وہ یہ کہ اندرون ملک توانائیوں اور وسائل پر بھروسے کی بدولت ایران کے خلاف پابندیوں سے ایران کی بحری موجودگی کے عمل پر ہرگز کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ بحریہ کے شعبے میں تمام وسائل اندرون ملک ماہرین کے ہاتھوں تیار ہو رہے ہیں جس سے اس شعبے میں ایران کے خودکفیل ہونے کا بخوبی پتہ چلتا ہے۔