Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران میں خلائی راکٹ کا ایک اور کامیاب تجربہ

ایران نے تین تحقیقاتی آلات، سی مرغ راکٹ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ خلا میں پہنچا دیئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران ماہرین کے تیار کردہ  خلائی راکٹ سیمرغ نے  تینوں تحقیقاتی آلات  آج صبح کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچائے۔

ایران کی وزارت  دفاع کے ترجمان نے سیمرغ مشن کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، سفیر اور قاصد جیسے چھوٹے  خلائی راکٹوں کے کامیاب تجربے کے بعد اب ہماری خلائی صنعت سیمرغ جیسے زیادہ بلندی پر جانے والے راکٹوں کی تیاری میں کامیاب ہوگئی ہے۔

سید احمد حسینی نے سیمرغ کی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ یہ تجربہ مطلوبہ مقاصد کے حصول میں پوری طرح کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ تجربے کے ذریعے پہلی بار ہم نے تین تحقیقاتی آلات سات ہزار تین سو پچاس کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے زمین کے مدار میں دو سو ستر کلومیٹر کی بلندی پر پہنچائے ہیں۔

قابل ذکرہے کہ مکمل طور پر مقامی ٹیکنالوجی کے ذریعے ایرانی ماہرین کا تیار کردہ خلائی راکٹ سیمرغ  دو سو پچاس کلو وزن ، زمین کے مدار میں پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے

 

ٹیگس