جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے: یورپی رکن پارلیمنٹ
یورپی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں آئرلینڈ کے نمائندے میک والاس نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، امریکا کے وحشیانہ جرائم کی علامت، عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے اعلامیے کی توہین تھی۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ دو سال پہلے جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، امریکی حکومت کا وحشیانہ جرم تھا جس نے ایک بار پھر عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے اعلامیے کی توہین ظاہر کر دی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں امریکا کے اس جرم کے بارے میں یورپ کے رکن ممالک کی جانب سے خاموشی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جرم، یورپی یوین اور یورپی یونین کے رکن ممالک کی کس چیز کو ظاہر کرتا ہو جو اس جرم کی مذمت کرنے تک کو تیار نہیں ہوئے۔
اس سے پہلے یورپی یونین کے اس رکن پارلیمنٹ نے جنرل سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر بلجیئم میں ایرانی سفارتخانے کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا تھا۔