ایرانی ریسرچ اسکالر کے لیے امریکن سوسائٹی فار نیورو سائنسز کا انعام
Jan ۰۴, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۱ Asia/Tehran
ایرانی ریسرچ اسکالر نے امریکن سوسائٹی فار نیورو سائنسز کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، امریکن سوسائٹی فارنیورو سائنسز نے تہران یونیورسٹی کےکالج آف نیو میڈیکل ٹیکنالوجیز کی ریسرچ اسکالر، فاطمہ تیرگر کو نیورو سائنسز کے بارے میں ہونے والے مقابلوں میں پہلے انعام کا حقدار قرار دیا ہے۔ سوسائٹی فار نیورو سائنسز ایس ایف این دنیا کی سب سے بڑی اور اہم بین الاقوامی انجمن شمار ہوتی ہے اور نیورو سائنسز کے شعبے میں ہر سال عالمی مقابلوں اور کانفرنسوں کا اہتمام کرتی ہے۔