Jan ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۱:۲۱ Asia/Tehran
  • جنرل سلیمانی کی شہادت کے برعکس نتائج نکلے: میڈل ایسٹ آئی

میڈل ایسٹ آئي ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے نتائج امریکا اور اسرائیل کے لئے برعکس نکلے۔

سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر میڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ میں شائع مقالے کے مطابق ان کی شہادت امریکا اور اسرائیل کے لئے نقصان دہ ثابت ہوئی۔

اس مقالے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کو علاقے میں امریکا کے انحصار کے مقابلے میں ہیرو اور عراق، شام، لبنان، یمن، افغانستان اورغزہ میں مزاحمت کے مضبوط ہونے کا سبب قرار دیا گیا ہے۔

مقالے میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی علاقے میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

میڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ اپنے مقالے میں لکھتی ہے کہ جب ٹرمپ کا یہ دعوی جھوٹا ثابت ہوا تو بعد میں اپنے اس جرم کا وہ کوئی بھی جواز پیش نہیں کر سکے۔

میڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے موجودہ وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو یہ سوچ رہے تھے کہ ٹرمپ کو ایٹمی معاہدے سے نکالنے اور جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے لئے ورغلا کر انہوں نے بہت چالاکی اور دور اندیشی سے کام لیا لیکن اب یہ واضح ہو گیا کہ ان میں سے کوئی بھی کام امریکا اور اسرائیل کے مفاد میں ثابت نہیں ہوا۔

میڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ نے لکھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے پروگرام میں لاکھوں افراد شرکت کر رہے ہیں۔

ٹیگس