کابل میں شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں نگین سلیمانی کانفرنس
جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی برسی کی مناسبت سے افغانستان کے شعرا و ادبا اور ثقافتی شخصیات کی شرکت سے کابل میں نگین سلیمانی کے نام سے پہلی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
ایران پریس کے مطابق اس نشست میں شریک مختلف افغان شاعروں اور ادبی شخصیات نے محاذ استقامت کے شہید کمانڈر، جنرل قاسم سلمیانی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
نشست سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر غلام حسین شیرزاد نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس تین جنوری کو امریکی دہشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شہید قاسم سلیمانی حکومت عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔