ایران کے وزیر خارجہ، عمان سے قطر پہنچے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i399262-ایران_کے_وزیر_خارجہ_عمان_سے_قطر_پہنچے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللھیان عمان کے دورہ کے بعد مسقط سے قطر پہنچ گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۴:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ، عمان سے قطر پہنچے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللھیان عمان کے دورہ کے بعد مسقط سے قطر پہنچ گئے۔

قطر میں ایران کے سفیر نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دی۔

اس سے پہلے پیر کے روز ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے یکروزہ دورے پر مسقط میں اس ملک کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات و گفتگو کی۔

مسقط میں ایرانی وزیر خارجہ نے حاکم عمان کے نائب فہد بن محمود آل سعید، اس ملک کے اپنے ہم منصب اور یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے مذاکرات کار محمد عبد السلام سے گفتگو کی۔ اس کے بعد پیر کی شام کو مسقط سے قطر کے لئے روانہ ہو گئے۔