ایرانی فلم گڈ بائے اولمپک کے لیے ایک اور عالمی ایوارڈ
Jan ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
مختصر دورانیے کی ایرانی فلم خداحافظ یا گڈبائے اولمپک، سینڈبار فلم فیسٹول کی جانب سے بہترین فلم کا سلور ایواڈ دیا گیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ہدایت کار مجتبی پور بخش کی فلم خدا حافظ اولمپک کشتی رانی کے مقابلوں میں حصہ لینے والی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے لاتعداد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آئرلینڈ کے سینڈبار انٹرنیشنل فلم ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے خدا حافظ اولمپک کو مختصر دورانیے کی بہترین قرار دیا گیا ہے۔
شمالی آئرلینڈ میں ہونے والا یہ فلم فیسٹیول، دنیا کا آزاد اور معتبر فلمی میلہ شمار ہوتا ہے۔
فلم خدا حافظ اولمپک اس سے پہلے امریکہ، چین، کینیڈا، اٹلی، پرتگال اور ہنگری سمیت دنیا بھر کے متعدد فلمی میلوں میں شامل رہی اور کئی عالمی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔