Jan ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران میں رونما ہونے والا حالیہ فتنہ امریکی تھا, اس فتنے کا اصلی مجرم امریکی صدر ہے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایران میں رونما ہونے والا حالیہ فتنہ امریکی تھا جس کا مقصد ایران کو نگل جانا تھا اور اس فتنے کا اصلی مجرم امریکی صدر ہے-

سحرنیوز/ایران:  رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید بعثت کے پرمسرت موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے ملاقات میں اسلام کی عظیم صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ آج کے انسانی معاشرے میں صدر اسلام جیسی تبدیلی پیدا کرنے اور جہالت، جبر و تشدد، خوف اور غرور و نخوت سے دوچار معاشروں کو تبدیل کرنے کی عظیم صلاحیت پائی جاتی ہے-

رہبر معظم نے ایران میں رونما ہونے والے حالیہ فتنے کے مختلف پہلوؤں اور اس فتنے کے امریکی منصوبہ سازوں اور اکسانے والوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ کے موقف کی وضاحت کی اور بارہ جنوری کے تاریخی دن پر قوم کے عزم و ولولے کو سراہتے ہوئے فرمایاکہ ایرانی قوم نے فتنے کی کمر توڑ دی ہے لیکن ہمیں اس فتنے کی نوعیت اس کے اہداف اور اس فتنے کے " تربیت یافتہ" عناصر کو اچھی طرح پہچاننے کی ضرورت ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حالیہ فتنے میں ہمارے عوام کو تکلیفیں اور ملک کو نقصان پہنچایا گیا فرمایا کہ خدا کے فضل سے یہ فتنہ ایرانی عوام اور حکام کے ہاتھوں دفن ہوگیا- آپ نے حالیہ فتنہ کی نوعیت کو امریکی قرار دیا اور مختلف سازشوں میں امریکیوں کے اصل ہدف کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا امریکہ کا ہدف اور پالیسی نہ صرف ایران کو نگلنا بلکہ ہمارے ملک پر اپنا فوجی، سیاسی اور اقتصادی تسلط جمانا ہے۔ کیونکہ ایک ایسا ملک جو آبادی، وسعت، علمی و سائنسی پیشرفت کے لحاظ سے ایسے حساس علاقے میں اہمیت کا حامل ہے، یہ ان کے لئے ناقابل برداشت ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس