پاکستان کی سفارتی اسمبلی برائے اقتصادی و سماجی امور نے تہران و اسلام آباد کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر کراچی شہر میں تعینات ایران کے قونصل جنرل کی قدردانی کی ہے۔
ارنا نیوز کےمطابق کراچی میں ایک تقریب کے دوران صوبہ سند کے گورنر عمران اسماعیل نے ایران و پاکستان کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے صوبوں کے درمیان تعاون کے دائرے کو وسیع سے وسیع تر بنانے کے لئے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں ایک اعزازی سند سے نوازا۔
اس وقت پاکستان کا اقتصادی ہب سمجھے جانے والے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سو سے زائد ملکوں منجملہ ایران، چین، روس، جرمنی، ملائشیا، قطر، فرانس، عمان، برطانیہ اور امریکہ کے قونصل خانے سرگرم عمل ہیں۔
ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان جون دوہزار اکیس سے پاکستان کے شہر کراچی میں سرگرم عمل ہیں اور اس دوران انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور آپس میں تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کی توسیع میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔