اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i399657-اسلامی_جمہوریہ_ایران_اور_روس_کے_وزرائے_خارجہ_کی_گفتگو
روس کی وزرات خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلیفونی گفتگو کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۶:۵۶ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی گفتگو

روس کی وزرات خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلیفونی گفتگو کی خبر دی ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا کہ ملک کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللھیان سے ٹیلیفون پر گفتگو میں جوہری معاہدے جے سی پی او اے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ لاوروف اور امیر عبد اللھیان نے ایران کے خلاف پابندیاں ہٹانے سے متعلق ویانا مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے تناظر میں جے سی پی او اے کے بارے میں گفتگو کی۔

ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں ہٹانے کے لئے آٹھویں دور کے مذاکرات 27 دسمبر 2021 کو شروع ہوئے، جسکے بارے میں مذاکرات کرنے والے وفود کا ماننا ہے کہ پیشرفت ہوئی ہے۔