ایران کی خاتون فلم ساز کو عالمی ایوارڈ
Jan ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
ایران کی خاتون فلم ساز کو ڈھاکہ فلم فیسٹول کے دوران بہترین خاتون فلم ساز کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق مریم بحرالعلومی کو بہترین فلم ساز کا یہ ایوارڈ، ان کی فلم شہر بانو یا لیڈی آف دی سٹی کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔
فلم شہر بانو اس سے پہلے ایران کے فجر فلم فیسٹول اور آرمینیا کے گولڈن ایپری کوٹ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی منتخب فلموں میں شامل رہی ہے اور اسے شائقین اور تنقید نگاروں دونوں نے پسند کیا تھا۔
مریم بحر العلومی، اس سے پہلے اپنی فلم پاسیو کی بنیاد پر ڈھاکہ فلم فیسٹول کی جانب سے خاتون فلم ڈائریکٹر کے طور پر اعزازی ڈپلومہ بھی حاصل کر چکی ہیں۔
بیسواں ڈھاکہ فلم فیسٹول، پندرہ جنوری سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہوا تھا اور تیئس جنوری تک جاری رہا۔