Jan ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران کا جزیرۂ ہنگام کھلنڈر ڈولفن کا میزبان

منچلی ڈولفن کی مستیوں نے خلیج فارس میں سرخ موتی کی مانند چمکنے والے جنوبی ایران کے جزیرہ ہنگام کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔

ہمارے نمائند کے مطابق، جزیرہ ہنگام کے ساحلوں پر زندگی بسر کرنے والی ڈولفن کی مستیاں اور رقص، قدرتی حسن کا بے مثال جلوہ پیش کرتی ہیں جسے دیکھنے کے لیے سیاح یہاں کھنچے چلے آتے ہیں۔
یہ ڈولفن ہر سال موسم خزاں میں اپنی جلوہ سامانی کے ساتھ یہاں آتی ہیں اور موسم بہار کے وسط تک اس جزیرے کے ساحلوں پر موجود رہتی ہیں۔
ایران کا جزیرۂ ہنگام، جزیرہ قشم سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ نو کلومیٹر طویل اور چھے کلومیٹر عریض یہ جزیرہ خلیج فارس میں اپنے خوبصورت چٹانی اور ریتیلے ساحلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

ٹیگس