Feb ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • نئی ایٹمی سائٹ  کی آئی اے ای اے کے ذریعے نگرانی، ایٹمی معاہدے کی بحالی سے مشروط

اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایران کے مستقل مندوب محمد رضا غائبی نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی سے قبل آئی اے ای اے کو اصفہان کی نئی ایٹمی تنصیبات کی نگرانی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق محمد رضاغائبی نے ویانا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ ، اس ادارے کی معمول کی اپ ڈیٹ رپورٹ ہے اور جس میں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق جدید ترین فنی معلومات سے بورڈ آف گورنرز کو آگاہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق ایران نے آئی اے ای اے کو اطلاع دی ہے کہ وہ سینٹری فیوج مشینوں کے پارٹس، کرج کے کامپلکس کے بجائے، اصفہان کی جدید تنصیبات میں تیار کرنا چاہتا ہے۔
آئی اے ای اے نے پیر کے روز بتایا ہے کہ ایران نے اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ سینٹری فیوج مشنیوں کے پارٹس اصفہان میں قائم نئی تنصیبات میں تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
آئی اے ای اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس نے نگرانی کے کیمرے اصفہان کی نئی ایٹمی تنصیبات میں نصب کردیئے ہیں۔
ایران نے اور آئی اے ای اے نے گزشتہ سال دسمبر میں ، کرج  کے  کامپلکس میں نگرانی کے جدید ترین کیمرے نصب کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ یہ کیمرے گزشتہ سال کے وسط میں  ہونے والی تخریب کاری کے نتیجے میں خراب ہوگئے تھے ۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران اور چار جمع ایک گروپ کے درمیان ویانا میں مذاکرات کا آٹھواں دور جاری ہے۔
ایران نے سن دوہزار پندرہ میں ، پانچ جمع ایک گروپ میں شامل ملکوں کے ساتھ ، ایٹمی معاملے میں پائی جانے والی کشیدگی دور کرنے  کی غرض سے ، ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔
آئی اے ای اے کی ایک درجن سے زائد رپورٹوں میں ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کیے جانے کی تصدیق کے باوجود ، امریکہ نے سن دوہزار اٹھارہ میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس