Feb ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران اورعمان کی تجارتی سرگرمیاں

ایران اور عمان کے مابین سیاسی روابط کے ساتھ ساتھ تجارتی روابط بھی فروغ پا رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ محسن ضرابی نے کہا ہے کہ عمان کے ساتھ ایران کی تجارتی حجم میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

محسن ضرابی نے گزشتہ روز ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت کی موجودگی میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 مہینوں میں عمان کے ساتھ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس کا حجم رواں ایرانی سال کے آخر تک 1.2ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمان کو برآمدات کا روڈ میپ نجی شعبے اور مشترکہ چیمبر کی شراکت سے تیار کیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ 2020 میں عمان کی درآمدات تقریباً 24 بلین ڈالر تھیں۔

محسن ضرابی کا کہنا تھا کہ عمان ہمارے ملک کے اقتصادی کارکنوں کے لیے کئی لحاظ سے اہم ہے۔ عمان ایرانی سامان کے لیے 24 بلین ڈالر کی درآمدات کے ساتھ بہت اچھی مارکیٹ ہے۔

ٹیگس