Feb ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • افغان پناہ گزینوں کی ایران آمد میں ریکارڈ اضافہ

افغانستان میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے بعد افغان پناہ گزینوں کی ایران آمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان میں اشرف غنی حکومت کے سقوط اور طالبان حکومت کے خلاف یورپ و امریکہ کی سخت گیرانہ پالیسیوں کے ساتھ ہی افغان عوام کے مسائل و مشکلات بڑھنا شروع ہو گئیں۔

ایسی صورت حال میں افغان عام نے ابتر صور حال سے نجات پانے کے لئے ترک وطن کرنے کا فیصلہ کیا اور افغان عوام کی اکثریت نے رہائش کے لئے ایران کو بہتر سمجھا جس کی بنا پر افغان پناہ گزینوں اور شہریوں کی ایران آمد میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

آوا نیوز ایجنسی نے اخـبار نیو یارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی تشکیل کے بعد دس لاکھ سے زائد افغان شہریوں نے ایران سے ملنے والی سرحدوں کا رخ کیا اور ایران میں داخل ہوئے۔

اس اخـبار نے افغان پناہ گزینوں سے، لئے جانے والے انٹرویو کے حوالے سے لکھا ہے کہ افغان عوام کا کہنا ہے کہ بھوک و افلاس اور اپنی جان بچانے کے لئے اس وقت بہترین انتخاب ایران ہے۔  خاص طور سے ایسی صورت میں کہ افغانستان میں زندگی بسر کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

افغان پناہ گزینوں امور کے محقق ڈیویڈ منس فیلڈ کا بھی کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان جانے والے افغان شہریوں کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں چار گنہ اضافہ ہوا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس