Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • افغان عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کا سلسلہ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے ہمسایہ ملک افغانستان کو امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے کے تحت ایران کی طرف سے ارسال شدہ تازہ امداد افغانستان کے صوبے ’سرپل‘ کے ’سوزمہ قلعہ‘ ضلع میں ضرورتمندوں کے درمیان تقسیم ہوئی۔ 
اسلامی انقلاب کی کامیابی کی تینتالیسویں سالگرہ پر 11 فروری سے 21 فروری کے درمیان منائے جانے والے عشرہ فجر کے موقع پر یہ دوسری بار ہے کہ انسانی امداد ایران کی جانب سے افغانستان بھیجی گئی ہے۔
یہ امداد 30 ٹن آٹا، چاول اور تیل پر مشتمل تھی۔ اس امداد کے تحت صوبے ’سرپل‘ کے ’سوزمہ قلعہ‘ ضلع میں ہر گھر کو 50 کیلو آٹا، 10 کیلو چاول اور 5 لیٹر تیل تقسیم کیا گیا۔ 
اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اب تک افغانستان کو 13 بار انسانی امداد بھیجی گئی ہے جو کابل، ہرات، قندوز، قندہار اور ننگرہار صوبوں میں ضرورتمندوں کے درمیان تقسیم ہوئی۔

ٹیگس