Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ نے کی اپنے افغانستان کے ہم منصب سے ٹیلیفونی گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر گفتگو اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خيال کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امیر خان متقی سے بات چیت کرتے ہوئے بیرونی مداخلت اور دہشت گردی کے مقابلے میں قومی خودمختاری، سلامتی اور اقتدار اعلی کے دفاع کے لیے ملت ایران کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

افغانستان کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر خطے کے ممالک میں بیرونی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی حکومت اور عوام، قومی اتحاد و یکجہتی کے سائے میں اپنی سلامتی اور اقتدار اعلی کے دفاع میں کامیاب رہیں گے۔

ٹیگس