Feb ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • یک طرفہ پابندیاں ، انسانیت کے خلاف ہیں ، ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے یک طرفہ پابندیوں کو انسانیت مخالف قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے جنرل اسمبلی کے چھہتر ویں سالانہ اجلاس سے صدر ایران کے خطاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ بالخصوص دواؤں اور ضروری اشیاء پر پابندیاں، انسانیت کے خلاف اور مجرمانہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یک طرفہ پابندیوں کا نشانہ عام لوگ بنتے ہیں اور ان سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے بنا بریں یہ پابندیاں انسانی حقوق کی پامالی کے مترادف ہیں۔
مجید تخت روانچی نے کہا کہ امریکا کی خودسرانہ پابندیوں سے ایرانی عوام حتی بچے ، سن رسیدہ افراد، خواتین ، غریب طبقہ اور بعض سخت بیماریوں میں مبتلا افراد، متاثر ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ پابندیاں نہ صرف یہ کہ بنیادی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہیں بلکہ ان کے کمزور ہونے کے اسباب بھی فراہم کرتی ہیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس