Feb ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ویانا میں آٹھویں دور کے مذاکرات جاری

ویانا میں پابندیوں کی منسوخی کے لئے ایران اور گروپ چار جمع ایک کے درمیان آٹھویں دور کے مذاکرات کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری ہے ۔

ویانا میں ستائیس دسبمر سے ایران اور گروپ چار جمع ایک نیز یورپی یونین  کے نمائندوں کے درمیان پابندیوں کی منسوخی کے لئے شروع ہونے والے مذاکرات کا آٹھواں دور اٹھائیس جنوری کو فریقین کےاتفاق رائے سے چند روز کے لئے روک دیا گیا تھا تاکہ مذاکرات کار سیاسی فیصلے کرنے کے لئے اپنے دارالحکومتوں کا سفر کریں۔

ویانا میں موجود تقریبا تمام فریقوں کو اعتراف ہے کہ بعض مسائل کے باوجود مذاکرات میں پیشرفت جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی تاکید ہے کہ فریق مقابل پابندیوں کی منسوخی اور اس کے سلسلے میں تہران کے پیش نظر طریقہ کار کو تسلیم کرنے کے لئے جتنا زیادہ سنجیدہ اور پرعزم ہوگا، حتمی سمجھوتے کا حصول اتنی ہی جلد ی اور کم وقت میں ممکن ہوگا۔

ویانا سے ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن علی باقری نے بدھ کو ویانا کے ہوٹل کوبرگ میں ایٹمی سمجھوتے کے مذاکراتی وفود کے دیگر نمائندوں سے ملاقات اور گفتگو کی جبکہ ساتھ ہی ایران اور گروپ چار جمع ایک کے ماہرین کے درمیان بھی نشستوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس