ہندوستان میں ایرانی کمپنی کی کامیابی
کنسلٹنگ انجینئرنگ کی ایرانی کمپنی مہاب قدس نے پابندیوں کے باوجود ہندوستان میں ایک اہم پروجیکٹ کے لئے ٹنڈر میں پائی جانے والی سخت رقابت میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ایران کی مہاب قدس کمپنی کے رابطہ دفتر نے رپورٹ دی ہے کہ جنوب مشرقی ہندوستان میں کھارا کھائی سے موسوم پانی اور مٹی کے وسائل اور ان کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کے بارے میں ایک پروجیکٹ کے ایگریمنٹ سے متعلق ہندوستان کی صف اول کی کمپنیوں سے پائی جانے والی سخت رقابت کے باوجود سمجھوتہ طے کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
کھارا کھائی پروجیکٹ زرعی پیداوار کے ذریعے ہندوستان کی ناخالص قومی پیداوار میں شمولیت کے بارے میں خلیج بنگال کے پاس واقع علاقے کا ایک اہم پروجیکٹ ہے جو اس علاقے میں پانی اور مٹی کے وسائل اور ان کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کے بارے میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔
واضح رہے مہاب قدس نامی ایران کی اس کمپنی نے دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ عمان، نائیجیریا، زمبابوےاور یوگینڈا میں پانی اور مٹی سے متعلق مختلف تحقیقاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔