Feb ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • شہداء کے بارے میں فلم اور سیریل بنانے والے ڈائریکٹر سے ایک ملاقات

موقعیت مہدی نامی فلم کے ڈائریکٹر ہادی حجازی فر کا کہنا ہے کہ اس فلم کے اصل مخاطب، ملک کے حکام ہیں۔

ہادی حجازی کا پہلا ٹی وی سیریل شہید مہدی باکری کے بارے میں جو ایران کے قومی چینل سے نشر ہوا اور چالیسویں فلم فجر فیسٹیول میں پیش ہوا۔

موقعیت مہدی نامی فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ وہ ایران پریس سے گفتگو میں کہتے ہیں کہ اس سیریل کے ڈائریکشن میں بہت زیادہ رکاوٹیں پیدا ہوئیں، اس کو بنانے میں بہت زیادہ مسائل پیدا ہوئے جس کی وجہ سے سیریل بننے میں کافی وقت لگ گیا۔

انہوں نے تاکید کی کہ شروع سے ہی یہ فلم، فلمی نسخے کی حامل تھی اور پوری طرح سے سیریل سے الگ تھی۔

انہوں نے اس فلم کو بنانے کے لئے شہید باکری کے انتخاب کی وجہ اپنے اور اپنے خاندان کا رضاکار ہونا قرار دیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے حوالے سے میرے پاس جو شناخت تھی اور ان کے حوالے سے دینی ذمہ داری کا احساس تھا، اسی چيز نے مجھے یہ فلم بنانے پر ترغیب دلائی۔

"موقعیت مہدی فلم کی کہانی، شہید مہدی باکری کے زندگی نامے پر مبنی ہے جس میں انہیں میونسپل کارپوریشن میں اعلی عہدے کو چھوڑنے اور عاشورا بریگیڈ کی کمان سنبھالنے اور شہادت کے درجے پر فائز ہونے کو فلمایا گیا ہے۔

ٹیگس