Feb ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  •  علی باقری کی آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، مذاکرات حساس مرحلے میں

ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری کنی اور ہمراہ وفد کی ویانا مذاکرات کو نتیجے تک پہنچانے کے لئے جد و جہد جاری ہے۔

ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری کنی نے،  پیر کے روز آسٹریا کے وزیر خارجہ الکستاندر شالنبرگ سے ملاقات و گفتگو کی۔
اس موقع پر آسٹریا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر عباس باقر پور بھی موجود تھے۔ انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ طرفین کے مابین دوطرفہ تعلقات سے مربوط معاملوں اور ویانا مذاکرات کے عمل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔

باقرپور نے اس ملاقات کو نتیجہ خیز بتاتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں طرفین نے مشترکہ مفادات پر آپسی تعلقات کو مستحکم کرنے پر تاکید کی اور ویانا میں جاری مذاکرات کے بارے میں تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔

قابل ذکر ہے کہ آسٹریا کے وزیر خارجہ شالنبرگ نے پیر کی شام کو ایران کے معاملے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے رابرٹ مالی سے گفتگو کی تھی۔ آسٹریا کی وزارت خارجہ نے اس ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ویانا مذاکرات کے حساس لمحوں میں پہونچنے کی خبر دی تھی۔

ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے 17 دسمبر کو مذاکرات شروع ہوئے۔ 

 

ٹیگس