Feb ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کی طبی دہشتگردی پر ایران کا اقوام متحدہ میں اعتراض

اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر زہرا ارشادی نے ایران کے عوام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں بالخصوص دواؤں اور انساندوستانہ اشیاء پر پابندی کے نفاذ کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر اور نائب مندوب زہرا ارشادی نے اقوام متحدہ کی سماجی واجتماعی ترقی کے کمیشن کے سالانہ اجلاس میں کہا کہ غیرقانونی پابندیوں نے ایران سمیت پابندیوں کے شکار ممالک میں معاشرے کے کمزور طبقے کو بنیادی طبی ضروریات تک دسترس کو نہایت مشکل بنا دیا ہے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سخت ترین پابندیوں کے نفاذ کے باعث دواؤں اور میڈیکل ساز و سامان کی فراہمی، انساندوستانہ اشیاء سمیت پیسوں کی منتقلی کے ذرائع کی راہ میں سخت رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور ان غیرقانونی اقدامات نے براہ راست ایرانی شہریوں کے کمزور طبقے منجملہ خواتین، بچوں اور بیماروں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سینئر سفارتکار نے مزید کہا کہ اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کے نتیجے میں بہت سے بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یاد رہے کہ ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور سترہ دسمبر دوہزار اکیس سے شروع ہوا اور اب بھی جاری ہے۔ اس دوران بہت سے متفقہ موضوعات کا متن تیار کیا جا چکا ہے اور اس حوالے سے اہم پیشرفت کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

ٹیگس