Feb ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
  • تہران الجزیرہ تعلقات میں پہلے سے زیادہ فروغ آنا چاہئے: صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے الجزائر کے صدر سے ملاقات میں تہران اور الجزیرہ کے باہمی تعلقات میں پہلے سے زیادہ فروغ دئے جانے پر زور دیا۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے منگل کو قطر میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر الجزائر کے صدر عبد المجید تبون سے ملاقات میں سامراج کے مقابلے میں الجزائر کے عوام کی استقامت اور انقلابی جذبوں کی قدردانی کی۔

صدر ایران نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ تسلط پسندوں کے سامنے قوموں کی استقامت ہمیشہ نتیجہ خیز رہی ہے اور علاقے میں جہاں بھی بدامنی ہے وہاں اغیار بالخصوص امریکیوں کی موجودگی اور مداخلت دیکھی جا سکتی ہے لہذا مسائل کا بنیادی حل، علاقے سے امریکہ اور اغیار کو باہر نکالنا ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں الجزائر کے حق پسندانہ موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ الجزائر کی جانب سے افریقی یونین میں مبصر کی حیثیت سے صیہونی حکومت کی رکنیت کی مخالفت، مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق اور بیت المقدس کی آزادی کی حمایت کی راہ میں ایک گرانقدر اقدام ہے۔

اس ملاقات میں الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعلقات کے فروغ کی خواہش ظاہر کی۔

ٹیگس