امریکہ، فریقین کے مابین ایک مضبوط اور قابل دفاع سمجھوتہ نہیں چاہتا: شمخانی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i402158-امریکہ_فریقین_کے_مابین_ایک_مضبوط_اور_قابل_دفاع_سمجھوتہ_نہیں_چاہتا_شمخانی
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکہ کے اندر فریقین کے درمیان ایک مضبوط اور قابل دفاع سمجھوتے کا عزم موجود نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکہ، فریقین کے مابین ایک مضبوط اور قابل دفاع سمجھوتہ نہیں چاہتا: شمخانی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکہ کے اندر فریقین کے درمیان ایک مضبوط اور قابل دفاع سمجھوتے کا عزم موجود نہیں ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایران کی اصولی تجاویز کے مقابلے میں امریکہ کی جانب سے ناقابل قبول تجاویز پیش کرنے، بے بنیاد بہانے بنائے جانے اور فوری طور پر ایک سمجھوتہ کرنے پر اصرار کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے اندر فریقین کے درمیان ایک مضبوط اور قابل دفاع سمجھوتے کے لئے کوئی ارادہ موجود نہیں ہے۔

علی شمخانی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کوئی سیاسی فیصلہ نہ کئے جانے کی بنا پر ویانا مذاکرات کی صورت حال ہر گھڑی پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے بارہا اعلان کیا ہے کہ اس بات کے پیش نظر کہ ایٹمی سمجھوتے کی خلاف ورزی امریکہ نے کی ہے لہذا اسے پابندیاں منسوخ کرکے سمجھوتے میں واپس آنا چاہئے اور اس کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد کی تصدیق بھی ہونا چاہئے۔