Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تجارت اولین ترجیح ہے، صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیا ہے۔

صوبہ مازندران کے خصوصی اقتصادی زون کے معائنے اور نئی ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تجارت کا فروغ ان کی حکومت کی اولین اقتصادی ترجیح ہے۔

انہوں نے امیر آباد اقتصادی زون کی اہمیت اور پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کی پیداواری اور برآمداتی گنجائشوں میں اضافہ ضروری ہے۔

صدرایران سیدابراہیم رئیسی نے امیر آباد اقتصادی زون میں مزید صنعتی اور پیداواری کارخانے لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اس علاقے کی توسیع اور ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے تحفظ پر بھی زور دیا اور ادارہ تحفظ ماحولیات کو ہدایت کی کہ وہ امیر آباد پورٹ کی توسیع اور ترقی کے تمام منصوبوں کی تیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

ٹیگس