Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • اسنوبورڈ کے عالمی مقابلوں میں ایران کو 2 تمغے

صربیہ میں جاری سنوبورڈ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق صربیہ میں جاری سنوبورڈ عالمی کپ کے دوسرے دن ایران کے حمید خودسیانی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ وہ سلوپ اسٹائل مقابلوں میں تیسرے نمبر پر رہے۔


 اس سے پہلے ایران کے امیر علی باقرزادے نے  بیگ ایئر مقابلوں میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی اور انہیں کانسی کا تمغہ دیا گیا تھا۔


ایران کی نیشنل سنوبورڈ ٹیم صربیہ میں جاری عالمی کپ کے مقابلوں میں کانسی کے دو تمغے حاصل کرنے کے بعد تہران کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس