Mar ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • ایرانی فلم ستارہ بازی کے دو عالمی ایوارڈ

ایرانی فلم ’ستارہ بازی‘ کو لاس اینجلس کے فلمی میلے کی جانب سے دو انعامات کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، لاس اینجلس میں ہونے والے آئی ایف ایف فلمی میلے کی جانب سے ایرانی فلم ’ستارہ بازی‘ کو بہترین ہدایت کاری اور بہترین مرد اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین مرد اداکار کا ایوارڈ، فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ایرانی ادا کار فرھاد اصلانی نے حاصل کیا، جبکہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ہاتف علی مردانی کے حصے میں آیا۔

ایران اور کینیڈا کی یہ مشترکہ فلم اس سے پہلے ایران کے فجر فلم فیسٹول میں بھی حصہ لے چکی ہے۔ یہ فلم مہاجرت یا ترک وطن جیسے بحران کے بارے میں ہے جس کا اس وقت ساری دنیا کو سامنا ہے۔

 

ٹیگس