عید نوروز کے موقع پر بایڈن کا ایران کو تحفہ۔ کارٹون
فارس نیوز کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ رابطے کے بہانے ایک شخص اور متعدد کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی وزارت خزانہ کا دعویٰ ہے کہ یہ پابندیاں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے رابطے کے وجہ سے فرد اور کمپنیوں پر عائد کی گئی ہیں۔
نوروزی تہذیب کے حامل ممالک نوروز اور نئے سال کی آمد پر ایک دسترخوان سجاتے ہیں جسے ’’سفرۂ ہفت سین‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس دسترخوان پر سین سے شروع ہونے والی اشیاء کو اپنے خاص مفہوم کے ساتھ رکھا جاتا ہے۔ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی وائٹ ہاؤس کے اداکاروں نے بھی اپنے خیال میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی غرض سے ایک ’’سفرۂ ہفت سین‘‘ سجایا، مگر اُس میں عجیب بات یہ رہی ہے کہ انہوں نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں (سینکشنز) نافذ کر کے اُس دسترخوان پر ایک اور ’’سین‘‘ کا اضافہ کر دیا۔