Apr ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران میں یوم فطرت

ایران کے عوام، آج عید نوروز کے ایام کے آخری دن یعنی تیرہ فروردین مطابق دو اپریل کو روز فطرت یا نیچر ڈے منا رہے ہیں۔

ایران کے شمسی کلینڈر کے پہلے مہینے فروردین کی تیرہ تاریخ کو ایرانی عوام روز فطرت یا نیچر ڈے مناتے ہیں- تیرہ فروردین کو "سیزدہ بدر" بھی کہا جاتا ہے اور اس مناسبت سے ایرانی عوام زمانہ قدیم سے ہی نئے سال کے آغاز سے بارہ دنوں تک سال کے بارہ مہینوں کی یاد میں باغات اور سبزہ زاروں میں جاتے ہیں تاکہ تعطیلات کا آخری دن سیر و تفریح میں گزاریں۔ نوروز کی تعطیلات کے تیرہویں دن ایرانی عوام کی سیر و تفریح، خیر و نیکی کا ایک عالمی پیغام ہے اور اس دن کے جشن اور رسومات کی جڑیں قدیم تاریخ و ثقافت میں پیوست ہیں۔ ایرانی عوام روز فطرت یا نیچر ڈے کی رسومات کو اللہ کی نعمتوں کی قدردانی سے تعبیر کرتے ہیں اور سبزہ و گل میں دوبارہ جان پیدا ہونے اور بہار کو قیامت و معاد کی نشانی سمجھتے ہیں۔

ٹیگس