Apr ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران عالمی کبڈی فیڈریشن کا نائب صدر بن گیا

ایران کے عباس اورسجی کو عالمی کبڈی فیڈریشن کا نائب صدر اور اصلاحات کمیٹی کا چیرمین منتخب کرلیا گیا۔

دبئی میں عالمی کبڈی فیڈریشن کی انتخابی کونسل کے اجلاس میں، ہندوستان کے کمار کو عالمی کبڈی فیڈریشن کا صدر منتخب کیا گیا۔
نئے انتخابات تک ایشیائی کبڈی فیڈریشن کی سرپرستی بھی ایران کے عباس اورسجی کے پاس رہے گی۔
ایشیائی کبڈی فیڈریشن کے نئے منشور کی تدوین کے بعد، اس کی مستقل صدارت بھی ایران کے پاس آجائے گی۔

ٹیگس