Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • یوریشیا کے لیے ایرانی تجارت میں پندرہ فیصد کا اضافہ

یوریشیا ریجن کے لیے ایران کی برآمدات میں پندرہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ کسٹم میں عالمی امور کے ڈائریکٹر جنرل حسین کاخکی نے بتایا ہے کہ اکیس مارچ کو ختم ہونے والے ایرانی سال کے دوران، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یوریشیا کے ملکوں کے لیے ایران کی برآمدات میں پندرہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے گیارہ ماہ کے دوران یوریشیا کے لیے ایران کے تجارتی لین دین کا حجم پانچ ارب تین کروڑ سے زیادہ رہا ہے۔

 حسین کاخکی کے مطابق، ایران نے گزشتہ سال کے دوران ایک ارب سترہ کروڑ مالیت کی اشیا، یوریشیا کو برآمد کی ہیں جبکہ درآمدات کا حجم چار ارب ڈالر کے لک بھگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ یوریشیا اکنامک یونین میں روس، قزاقستان، کرغیزستان، ارمینیا اور بیلا روس شامل ہیں۔ ایران اور یوریشیا اکنامک یونین نے تجارتی اور اقتصادی لین کے تین معاہدے بھی کیے ہیں۔

ٹیگس