خلیج فارس میں غیر قانونی طریقے سے تیل لے جانے والے بحری جہاز کو روک لیا گیا، ایران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سکنڈ زون کے رابطہ دفتر کے انچارج نے کہا ہے کہ ڈھائی لاکھ لیٹر ایندھن اسمگلنگ کرنے والے ایک آئیل ٹینکر کو خلیج فارس میں روک لیا گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سکنڈ زون کے رابطہ دفتر کے انچارج کرنل غلام حسین حسینی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ڈھائی لاکھ لیٹر اسمگلنگ کے ایندھن کے حامل بحری جہاز کو سکنڈ زون کے کارکنوں کی کوشش سے روک لیا گیا۔ سات افراد پر مشتمل اس بحری جہاز کے عملے کو بھی گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لئے روانہ کر دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جوان، اطلاعات کے اپنے کارآمد وسائل اور نایاب سسٹم کے ذریعے خلیج فارس میں ایندھن کی اسمگلنگ پر پوری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جوانوں نے خلیج فارس میں اسمگلنگ کے ایندھن کے حامل کئی بحری جہازوں کو روکا ہے۔