ایرانی خواتین والیبال ٹیم کی دوسری پوزیشن
ایرانی خواتین کی جونیئر والیبال ٹیم نےاطالوی کورناکیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
ایرانی خواتین کی جونیئر والی بال ٹیم نے اطالوی کورناکیا کپ میں بیرون ملک اپنے پہلے میچ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ایرانی مردوں اور خواتین کی جونیئر والی بال ٹیموں نے جو کہ 2022 کے ایشیائی مقابلوں کی تیاری کر رہی ہیں، اٹلی میں 2022 کے دوستانہ میچوں کے مقصد کے ساتھ کورناکیا کپ میں شرکت کی۔ ایرانی خواتین کی جونیئر والیبال ٹیم نے کورناکیا کپ کے پہلے ، کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مرحلوں میں لگاتار پانچ فتوحات کے بعد پیر کے روز اس مقابلے کے فائنل میچ میں اٹلی کی ایک اور ٹیم 'وربانیا' کے خلاف میدان میں اتری مگر اسے تین ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایرانی ٹیم نے دوسرے سیٹ میں 17-25 سے فتح حاصل کی لیکن پہلے، تیسرے اور چوتھے سیٹوں میں22-25، 21-25 اور 15-25 سے شکست کھا کر دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ ان مقابلوں کے اختتام میں درسا فلاح بہترین پاسر اور سید نگار ہاشمی کپ کی بہترین لیبرو کے طور پر منتخت ہوئیں۔