Apr ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج کے ڈرون طیاروں کی رونمائی

ایرانی فوج نے جدید قسم کے ڈرون طیاروں کی رونمائی کی ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر شاہین تقی خانی نے بتایا ہے کہ جدید قسم کے یہ ڈرون طیارے کثیرالمقاصد اور طویل دوری تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی پریڈ کے دوران ہم نے صرف چند ایک ڈرون طیاروں کی نمائش کی تھی جن میں کمان بائیس، ابابیل پانچ، مہاجر چھے، اور کرار اور آرش نامی ڈرون طیارے شامل تھے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ ہماری ڈرون طاقت کا محض تھوڑا حصہ ہے جس کی پریڈ کے دوران نمائش کی گئی۔
بریگیڈیئر شاہین تقی خانی نے کہا کہ ملک کے نوجوان ماہرین کے تیار کردہ یہ ڈرون طیارے دشمن کی شناخت، علاقے کی معلومات جمع کرنے اور الیکٹرانک جنگ کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

ٹیگس