Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کا  پہلا سپر کمپیوٹر سیمرغ، خدمات کے لیے تیار

ایرانی ماہرین کا تیار کردہ پہلا سپر کمپیوٹر سیمرغ خدمات کے لیے آمادہ ہے۔

سیمرغ سپر کمپیوٹر مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایرانی ماہرین کی اہم ترین کامیابی ہے جو عام کمپیوٹر کے مقابلے میں کئی ہزار گنا زیادہ تیزی کے ساتھ ڈیٹا پروسیس کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔

ماڈرن سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر ٹیکنالوجیوں کے استعمال کی بدولت، سیمرغ سپر کمپیوٹر ایران کا بہترین اور طاقتور ترین کمپیوٹر بن گیا ہے۔ سپر کمپیوٹر سیمرغ نے اپنے پہلے مرحلے میں ایک پٹافلاپس گنجائش کے ساتھ ایران کو یہ ٹیکنالوجی رکھنے والے دنیا کے تیس ملکوں کی صف میں شامل کردیا ہے۔

سیمرغ کی تیاری پر ایک ارب تومان کی لاگت آئی ہے۔ سیمرغ کے پروجیکٹ مینیجر سید احمد معتمدی نے بتایا ہے کہ یہ سپرکمپیوٹر کام شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمرغ کی پروسیسنگ گنجائش کو ایک پٹافلاپس سے پانچ پٹافلاپس تک لے جانے کے لیے تمام انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سید احمد معتمدی نے کہا کہ سپر کمپیوٹر سیمرغ فنکشنل ہے اور ہم بڑی کمپنیوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے مارکیٹنگ کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس