Apr ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی وزارت جنگ پر سائبر حملہ، حساس معلومات حاصل کی گئیں

ایک نامعلوم ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ پر سائبر حملے میں حساس معلومات حاصل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی صورت میں وہ ان معلومات کا سودا کرنے کے لیے تیارہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اس ہیکر گروپ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے کمپیوٹروں سے یہ حساس معلومات حاصل کی ہیں ۔ یہ ایسے میں ہے کہ جب صیہونی حکومت کے سیکورٹی ذرائع نے صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم " کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس وزارت کے کمپیوٹر ہیک ہو گئے ہیں ۔ اس عبرانی اخبار کے مطابق ٹیلی گرام پر یہ خبر دینے والے ہیکر گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے کامیابی کے ساتھ اسرائیلی وزارت جنگ کے کمپیوٹر سسٹمز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی ہے اور اسے تین ملین ڈالر سے زائد کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے سیکورٹی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارت جنگ کے سسٹمز کی سیکورٹی کی خلاف ورزی ، ہیکرز کی دراندازی کا باعث بنی تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس قسم کی معلومات چرائی گئی ہیں۔

صیہونی حکومت کے بنیادی ڈھانچے پر گزشتہ مہینوں کے دوران مسلسل سائبر حملے کا مشاہدہ کیا گيا ہے۔

ٹیگس