Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • غیرملکی کمپنیاں، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کی خواہاں

غیر ملکی کمپنیاں ایران میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔

ایرانی محمکہ رینوایبل انرجی اور انرجی ایفی شی اینسی کے دائریکٹر جنرل جعفر محمد نژاد نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایران میں قابل تجدید توانائی کے بڑے منصوبوں کا زبردست خیرمقدم کیا ہے اور سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں کوئی روکاوٹ نہیں ہے ۔ سیگارودی کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کی عالمی نمائش کے موقع پر ہالینڈ اور چین کی کمپنیوں نے ایران میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ قابل تجدید توانائی اور توانائی کی بچت کے عنوان سے بارہویں بین الاقوامی نمائش تہران میں بارہ ستمبر کو شروع ہوئی جو پندرہ ستمبر تک جاری رہی۔

ٹیگس