امریکہ کی ہڈیاں بوسیدہ ہوگئی ہیں، اسرائیل کی شکست یقینی ہے : جنرل سلامی
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے سربراہ نے غزہ میں یوم القدس کمیٹی کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جعلی اور غاصب حکومت کی شکست قریب ، قطعی اور یقینی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے غزہ میں یوم القدس کمیٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا میں اسرائیل کا سب سے بڑا حامی ملک ہے جو اسرائیل کے سنگین اور وحشیانہ جرائم میں برابر کا شریک ہے ۔
میجر جنرل سلامی نے کہا کہ امریکہ کی ہڈیاں اب بوسیدہ اور کمزور ہوگئی ہیں اور وہ بھی روزبروز زوال اور تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایران فلسطینی عوام کی حمایت میں ثابت قدم ہے، ہم فلسطینیوں کی مکمل فتح تک ان کے ساتھ ہیں۔ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ فلسطینیوں کی کامیابی نزدیک ہے۔
میجر جنرل سلامی نے کہا کہ عالمی یوم القدس امت مسلمہ کے اتحاد ، یکجہتی اور حق و باطل کی پہچان کا سبب بن گیا ہے۔ حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطینیوں کی حمایت کا پرچم بلند کیا جو آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ہاتھ میں ہے اور انھوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں سپاہ قدس کو تشکیل دیا جو فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا شاندار کردار ادا کررہی ہے۔