Apr ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • بعض ممالک نے شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کے مسئلے کو سیاسی بنا دیا ہے : زہرا ارشادی

اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر نے شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کے مسئلے کو سیاسی رنگ دیئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام نے اپنے عہد و پیمان پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کی  نائب مستقل مندوب زہرا ارشادی نے شام کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ایران ، کیمیاوی ہتھیاروں کی بھینٹ چڑھنے والے ایک ملک کی حیثیت سے کسی بھی جگہ ، کسی کے ذریعے اور کسی بھی حالت میں ان ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔

 زہرا ارشادی نے کہا کہ شام، کیمیاوی ترک اسلحہ کے ادارے  سے تعاون کا اعلان کرچکا ہے اس کے باوجود یہ نہایت مایوس کن ہے کہ بعض رکن ممالک نے شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کے مسئلے کو سیاسی رنگ دے دیا ہے اوروہ کیمیاوی ترک اسلحہ کے ادارے کی جانب سے دمشق کی طرف سے معاہدے پربھرپورعمل کیے جانے کی تصدیق نہیں ہونے دے رہے ہیں کہ شام کے ساتھ تعمیری گفتگو شروع کی جا سکے۔

اقوام متحدہ میں ایران کی مسقتل مندوب نے کہا کہ تہران ، کیمیاوی ترک اسلحہ ادارے کے شام کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات شروع کرنے کے موقف کی حمایت کرتا ہے اوراسے امید ہے کہ اس موقف کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

 زہرا ارشادی نے کیمیاوی ترک اسلحہ کمیشن کی تشکیل کے پچیس سال پورے ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اس کنونشن پرمکمل ، موثر، غیرسیاسی اور بلاتفریق عمل درآمد اوراس کی ساکھ برقراررکھنے پرزور دیا۔

ٹیگس