May ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران اور اقوام متحدہ تجارتی سفارتکاری کے تربیتی پروگرام میں تعاون کریں گے

ایران اور اقوام متحدہ تجارتی سفارتکاری کے تربیتی پروگرام میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران اور اقوام متحدہ کے تعاون سے جدید تجارتی سفارت کاری کا دو روزہ تربیتی ورکشاپ ہفتے سے تہران میں شروع ہوگیا ۔ اس ورکشاپ میں وزارت خارجہ کے اقتصادی اور عالمی امور کے ماہرین کے علاوہ متعلقہ وزارت خانوں کے اعلی افسران بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بین الاقوامی تجارتی نظام میں آنے والی تبدیلیوں اور تجارتی سفارتکاری کو آگے بڑھانے والے ترقی پذیر ملکوں کے تجربات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے مرکز برائے بین الاقوامی تجارت ، آئی ٹی سی کے ماہرین اس ورکشاپ میں شریک سفارت کاروں اور افسران کو تربیت فراہم کررہے ہیں ۔

بیرونی تجارت اور خاص طور سے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تجارتی لین دین کا فروغ ایران کی اقتصادی سفارت کاری کی ترجیحات میں شامل ہے جس میں اقتصادی ماہرین اور بیرون ملک سفارت خانوں میں تعینات تجارتی اتاشی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

ٹیگس