May ۰۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

انٹرنیشنل واٹرکلر سوسائٹی ایوڈ اسٹوڈیو ‎‎( IWS AVID STUDIO) کا پہلا بین الاقوامی پینٹنگ فیسٹول تہران میں شروع ہوگیا ہے۔

بہاری فطرت کے نام سے شروع ہونے والے اس پینٹنگ فیسٹول میں دنیا کے مختلف ملکوں کے مصور حضرات کی واٹر کلر اور پینٹنگ کی نمائش کی جا رہی ہے۔

پہلے ایویڈ اسٹوڈیو بین الاقوامی پینٹنگ فیسٹول میں ایران کے علاوہ میکسیکو، ہندوستان، فلپائن، آسٹریلیا، اٹلی، سلووانیا، امریکہ، سنگاپور، روس، تھائی لینڈ، بلغاریہ، سورینامی، تائیوان اور وینیزویلا کے مصوروں نے اپنی پینٹنگ ارسال کی ہیں۔

اس فیسٹول کے دوران چھے بہترین فن پاروں کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔ یہ فیسٹول تہران کے اندیشہ نامی ثقافتی مرکز میں تین روز تک جاری رہے گا۔

ٹیگس