May ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • تین خرداد نے مشرق وسطی میں نئی صورت حال کو جنم دیا : بحریہ  کے کمانڈر

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کے شمالی بیڑے کے کمانڈر نے کہا ہے کہ تین خرداد کی تاریخ مشرق وسطی میں نئی صورت حال پیدا ہونے کا باعث بنی

تین خرداد مطابق چوبیس مئی انیس سوبیاسی کو اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم استقامت اور ایثارو کامیابی کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

چوبیس مئی انیس سوبیاسی کو ہی ایران کا خرم شہر ،عراق کی بعثی فوج کے پانچ سو اٹھترروز کےقبضے کےبعد آزاد ہوا تھا خرم شہر کو آزاد کرانے کے لئے آپریشن بیت المقدس انجام دیا گیا تھا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے شمالی بیڑے کے کمانڈر حمید رضا سعادت نے خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین خرداد دشمن کے قبضے سے سرزمین وطن کی آزادی کے لئے سپاہ پاسداران اور رضاکار فوج کے ساتھ بحریہ کے جوانوں کی استقامت و پائیداری اور، فتح و کامیابی کا جلوہ ہے ۔ انھوں  نے کہا کہ بحریہ کے جوانوں کی استقامت نے بعثی دشمن کو جو ایک ہفتے میں تہران پر قبضے کا خواب دیکھ رہا تھا ، چونتیس دن میں دھول چٹا دیا ۔

اسلامی جمہوریہ ایرن کی بحریہ کے کمانڈر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ تین خرداد سے مجاہدین کے ایثار و قربانی اور شہداء کی استقامت و دلیری کی یاد تازہ ہوتی ہے کہا کہ مجاہدین وطن کے ہاتھوں خرم شہر کی آزادی قدرت الہی کا جلوہ تھی ۔

ٹیگس